ملک بھر میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہر قسم کے ڈرونز اڑانے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق تمام تفریحی اور کمرشل ڈرونز پر ہوگا۔

latest urdu news

حکومتی احکامات کے مطابق کسی بھی قسم کی سرگرمی کے لیے ڈرون کا استعمال ممنوع ہوگا، اور پابندی کا مقصد ملک کی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

پنجاب کے کچے میں پولیس آپریشن: ڈرون حملے، سرجیکل کارروائیاں اور ڈاکوؤں کا سرینڈر

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور ڈرون اڑانے پر پابندی آج سے نافذ العمل ہے۔ اس فیصلے کے تحت تمام شہریوں اور کمرشل اداروں کو اپنی سرگرمیوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter