محمد یوسف کی شاہین، بابر اور شاداب پر سخت تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور اب ٹیم کو نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔ ان کے مطابق مختصر طرز کی کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

latest urdu news

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو اب ایسے کھلاڑی درکار ہیں جو دباؤ میں کارکردگی دکھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف بے معنی کامیابیوں سے ٹیم کی اصل خامیاں چھپ جاتی ہیں، جبکہ بڑی اور مضبوط ٹیموں کے خلاف کارکردگی ہی حقیقی معیار ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ICC T20 World Cup 2026 میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹھارہ اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

اس میچ میں شاداب خان نے ایک اوور میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17 رنز دیے، شاہین آفریدی نے دو اوورز میں 31 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جبکہ بابر اعظم صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔ اہم کھلاڑیوں کی اس کارکردگی کے بعد ٹیم کی مجموعی حکمت عملی اور انتخاب پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

محمد یوسف نے زور دیا کہ اگر پاکستان کو عالمی سطح پر دوبارہ مضبوط بننا ہے تو جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے اور نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہوگا تاکہ ٹیم نئے جذبے اور نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter