ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر نالوں کی صفائی آپریشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نالوں کی صفائی کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

latest urdu news

اس آپریشن کی نگرانی منیجنگ ڈائریکٹر (MD) واسا مقبول سنپال خود کر رہے ہیں تاکہ گندے پانی کی نکاسی بلا تعطل برقرار رہے اور شہریوں کو ریلیف فراہم ہو۔

تفصیلات کے مطابق واسا کا فیلڈ عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہمہ وقت متحرک ہے اور بھاری مشینری کے ذریعے نالوں سے گاد، کچرا اور دیگر رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں۔ یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں کہ بارش یا پانی کے بہاؤ کے دوران کسی بھی قسم کی بندش یا گندگی پیدا نہ ہو۔

ڈی سی جہلم کا پرائس مجسٹریٹس کو کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں کسی بھی قسم کے نکاسی آب یا ماحولیاتی مسائل پیدا نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا مقبول سنپال نے بتایا کہ فیلڈ ٹیم اپنی ذمہ داریوں میں مکمل فعال ہے اور ہر علاقے میں صفائی کے کام کا براہ راست معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بروقت سہولت میسر ہو۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ نالوں میں ردی و کچرا نہ پھینکیں تاکہ نکاسی آب کے نظام کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter