اسٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے شہروں میں دبئی وہ شہر ہے جہاں سے سب سے زیادہ ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجی گئیں۔
مرکزی بینک کے مطابق جنوری کے مہینے میں دبئی سے پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی، جبکہ مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات سے 69 کروڑ 40 لاکھ ڈالر وطن منتقل کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای سے آنے والی ترسیلات میں دبئی کا حصہ تقریباً تین چوتھائی رہا۔ اسی عرصے میں ابوظبی سے 12 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اور شارجہ سے 98 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
چوہدری شافع حسین کی ACEمنی ٹرانسفرکے سی ای اوراشد اشرف گوندل سے ملاقات
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں مجموعی طور پر پاکستان کو 3 ارب 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ ملکوں کی سطح پر ترسیلات بھیجنے میں سعودی عرب پہلے نمبر پر جبکہ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا۔
