لکی مروت: پولیس مقابلے میں درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ تجوڑی کی حدود میں پولیس اور ایک خطرناک اشتہاری ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مارا جانے والا ملزم ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اشتہاری کفایت اللہ ولد حیات اللہ سکنہ براگی تجوڑی اپنے ٹھکانے پر موجود ہے۔ اطلاع پر ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے اسپیشل پولیس ٹیم اور لکی مروت پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔

پولیس ٹیم نے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حقِ دفاع میں جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔

لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا کفایت اللہ قتل، اقدام قتل اور دیگر درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا اور وہ اشتہاری گل ناور کا بھائی بھی تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت کے واقعے میں بھی ملوث تھا۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter