اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شعبے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
انہوں نے یہ اعلان اے آئی ایکسپو کے موقع پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک بھر میں 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کی تربیت فراہم کی جائے گی اور گزشتہ دو سالوں میں اس شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ ہر شعبے میں اے آئی کا استعمال بڑھ رہا ہے اور یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سائبر سکیورٹی میں بھی پیش رفت ہوئی ہے اور معرکہ حق میں سائبر ونگ نے بھارت کے خلاف اہم کردار ادا کیا، جس سے پاکستان کو عظیم فتح حاصل ہوئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا پائیدار ترقی اور اے آئی کے استعمال پر زور
وفاقی وزیر نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اے آئی کی جدید ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کریں تاکہ ملکی اور عالمی سطح پر اس شعبے میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔
