اب سمجھ آیا کہ پیار صرف ایک دفعہ ہوتا ہے:عاصم اظہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر نے محبت کے بارے میں اپنے تازہ خیالات سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث کا موضوع بنا دیے ہیں۔

latest urdu news

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران جب ایک خاتون نے پوچھا کہ پیار ایک بار ہوتا ہے یا بار بار بھی ممکن ہے، تو عاصم اظہر نے سنجیدہ انداز میں جواب دیا کہ وہ پہلے سمجھتے تھے کہ محبت بار بار ہو سکتی ہے، لیکن اب انہیں یہ احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت صرف ایک بار ہی ہوتی ہے۔

عاصم اظہر کے اس بیان سے ان کے فکری اور سنجیدہ پہلو کی عکاسی ہوتی ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ زندگی میں لگاؤ کئی بار محسوس کیا جا سکتا ہے، مگر حقیقی پیار ایک ہی بار پایا جاتا ہے۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام کی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، مداحوں کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا

یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں کے درمیان عاصم اظہر کی نجی زندگی کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر کی اداکارہ و ماڈل میرُب علی سے تین سالہ منگنی تھی، جو جون 2025 میں باہمی رضامندی سے ختم ہوئی تھی۔ بعد ازاں ان کے تعلقات اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دوبارہ بحال ہوئے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مداح عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے تعلقات کے بارے میں تجسس میں مبتلا ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter