ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے اور ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ہیزل ووڈ سپر 8 مرحلے تک فٹنس حاصل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
آسٹریلیا کے سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا کہ وہ ہیزل ووڈ کی فٹنس کے حوالے سے پُرامید تھے، تاہم موجودہ صورتحال میں وہ ابتدائی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ٹیم کے پاس ابتدائی میچز کے لیے کافی بولرز موجود ہیں۔
یہ واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے دیگر فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں، جس سے آسٹریلوی بولنگ لائن پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل ہو رہا ہے، اور پاکستان اپنی مہم کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں آسٹریلوی ٹیم کو ابتدائی میچز میں اپنی بولنگ صلاحیتوں پر اضافی انحصار کرنا ہوگا۔
