سونے کی قیمت نے تاریخ رقم کر دی، ایک دن میں 21 ہزار سے زائد اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں ایک ہی دن میں 21 ہزار روپے سے زائد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پہلی مرتبہ فی تولہ سونا ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔

latest urdu news

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 100 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ ملکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا یومیہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں دونوں کو حیران کر دیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 19 ہزار 80 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ صرافہ بازاروں میں قیمتوں کے اس اچانک اضافے کے باعث سونے کی خرید و فروخت میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ زیورات بنانے والے اور عام صارفین شدید تشویش کا شکار ہیں۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 211 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 293 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی، جیو پولیٹیکل کشیدگی، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

سونے کی قیمت میں اچانک کمی، فی تولہ نرخ 15 سو روپے گھٹ گئے

قیمتی دھاتوں کی دیگر اقسام میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چاندی کی قیمت 271 روپے بڑھ کر 11 ہزار 911 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں عدم استحکام برقرار رہا اور روپے کی قدر پر دباؤ بڑھتا رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت مزید اوپر جا سکتی ہے۔ عوامی حلقوں میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کریں، کیونکہ بڑھتی قیمتوں نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے سونا خریدنا تقریباً ناممکن بنا دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter