شہید کنسٹیبل مظہر اقبال کی یاد میں آبائی گاؤں میں خصوصی دعائیہ تقریب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہید کنسٹیبل مظہر اقبال کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی گاؤں میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منعقد کی گئی۔

latest urdu news

تقریب میں سب انسپکٹر بشیر، ویلفیئر کے انچارج، شہید کے اہلِ خانہ، دیگر پولیس افسران اور گاؤں کے باشندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید مظہر اقبال کی لحد پر حاضری دی گئی اور سب انسپکٹر بشیر نے پھول چڑھائے۔

تقریب کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کنسٹیبل کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں شہید کے درجات کی بلندی اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، جس میں تمام حاضرین نے بھرپور شرکت کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter