سرائے عالمگیر: سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی رشوت لیتے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن ٹیم نے سرائے عالمگیر میں سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی زیشان علی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

چھاپے کے دوران ملزم سے شہری کی جانب سے دی گئی رشوت برآمد ہوئی، جو نشان زدہ نوٹ کے طور پر تحویل میں لے لی گئی۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑھا کرپشن کے الزام میں گرفتار

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے اس موقع پر واضح کیا کہ عوام سے رشوت طلب کرنے والے سرکاری اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

اینٹی کرپشن حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی سرکاری اہلکار کی طرف سے رشوت طلب کرنے کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو اور عوامی اعتماد بحال رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter