136
گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی اور معیار کے حوالے سے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 106 معائنہ جات مکمل کیے۔ ان معائنہ جات کے دوران 34 اداروں کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 9 اداروں پر مجموعی طور پر 87 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک شکایت کا ازالہ بھی کیا گیا اور 10.176 کلوگرام زائد المیعاد اور ممنوعہ خوراکی اشیاء کو تلف کر دیا گیا تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔
گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائیاں،106 معائنہ جات،متعدد اداروں کو جرمانے اور نوٹس جاری
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے یہ کارروائیاں مسلسل جاری رکھی جائیں گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
