نیویارک کے نئے میئر سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے فاشسٹ ہونے کے الزامات پر خود جواب دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد صحافی نے ظہران ممدانی سے سوال کیا کہ “کیا آپ سمجھتے ہیں صدر ٹرمپ فاشسٹ ہیں؟” اس سوال پر وضاحت سے پہلے ہی صدر ٹرمپ نے خود جواب دیا اور کہا کہ:

latest urdu news

“ممدانی کے فاشسٹ کہنے سے مجھے برا نہیں لگتا۔ آپ کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ کہنا زیادہ آسان ہے اور مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔”

ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی رمیز راجہ کے مداح

صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات اچھی اور مؤثر رہی اور امید ہے کہ وہ نیویارک کے معاملات بہتر انداز میں چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ میئر لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر سکیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ نیویارک کے معاملات جتنے بہتر چلیں گے، وہ اتنے ہی خوش ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter