جہلم: ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا کیڈٹ کالج جہلم کا دورہ، تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی جانب سے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کیڈٹ کالج جہلم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

ڈی پی او جہلم نے کالج میں نصب سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم، کیمروں کی فعالی، ریکارڈنگ سسٹم اور ایمرجنسی الارم سسٹم کا معائنہ کیا۔ خراب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوری مرمت اور ضرورت کے مطابق نئے کیمرے نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے پرنسپل، اساتذہ اور سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ میٹنگ بھی کی، جس میں ایمرجنسی کی صورت میں ریسپانس کو مزید مؤثر اور فوری بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جہلم پولیس کی ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن، 447 افراد کی چیکنگ

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے واضح کیا کہ ضلع جہلم میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ:
"پولیس کی اولین ترجیح طلبہ، اساتذہ اور والدین کا تحفظ ہے، اور سیکیورٹی پلان پر ہنگامی بنیادوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔”

ضلعی پولیس کے مطابق تعلیمی اداروں کی سطح پر سیکیورٹی آڈٹ اور مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter