بلال اظہر کیانی کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں شہید سید سجاد حسین شاہ کے اہل خانہ سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کریم پور پہنچے اور اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں شہید ہونے والے سید سجاد حسین شاہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

latest urdu news

بلال اظہر کیانی نے شہید کے اہل خانہ کو وزیراعظم کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور یقین دہانی کروائی کہ دیگر شہداء کی طرح سید سجاد حسین شاہ کے اہل خانہ کو بھی شہید پیکج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست شہید کے بچوں کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔

وزیر مملکت نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی کہ شہید کے خاندان کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنایا جائے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اور دہشت گرد اسلام اور انسانیت دونوں کو بدنام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پختہ عزم رکھتے ہیں اور قوم کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter