159
وزیراعظم شہباز شریف کل پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کینٹ اسٹیشن کراچی کے اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی وزیراعظم کو ریلوے کی جانب سے کینٹ اسٹیشن پر فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
ریلوے حکام نے کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور منصوبے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
