بھارت سے نیپال جانے والی بس دریا میں جاگری، 14 مسافر ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت سے نیپال جانے والی بس دریا میں جاگری، جسکے نتیجے میں 14 مسافر ہلاک ہوگئے۔

کھٹمنڈو، بھارت سے نیپال جانے والی مسافر بس دریا میں جاگری، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 14 مسافر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

latest urdu news

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ نیپال کے تناہن ضلع میں پیش آیا، بس میں کل 40 مسافر سوار تھے اور حادثے میں 14 ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس کھٹمنڈو جارہی تھی اور اپنی منزل پر پہنچنے سے تقریباً 110 کلومیٹر پہلے ضلع تناہن کے دریا میں گر گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

دوسری جانب 500 سے زائد پولیو ٹیموں کی جانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ورکرز پر پولیو کے قطرے پلائے بغیر نشانات لگانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سی ای او ایمرجنسی پولیو سینٹر کے مطابق مانیٹرنگ کے ذریعے یہ ٹیمیں پکڑی گئی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter