سیکریالی کے قریب ڈاکوؤں کا رکشہ ڈرائیور پر حملہ، 8 ہزار روپے لوٹ لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات ڈنگہ روڈ پر سیکریالی کے قریب رکشہ ڈرائیور قمر عباس کو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ لیا۔

قمر عباس، جو بیکنانوالہ کا رہائشی ہے، اپنے رکشے پر سواریوں کو لے کر شیر شہاری جا رہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسے روک کر اس سے 8 ہزار روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس تھانہ ڈنگہ نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں، شہری عدم تحفظ کا شکار

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter