نیو یارک: وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ مسئلہ کشمیر، غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ تاریخی فتح پر روشنی ڈالیں گے۔
یہ خطاب عالمی برادری کی توجہ اہم مسائل کی طرف مرکوز کرنے کا موقع ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد نیویارک پہنچے ہیں۔
ان کی ملاقات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی موجودگی میں تقریباً ایک گھنٹہ بیس منٹ تک جاری رہی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو “امن کا علمبردار” قرار دے دیا
اس دوران عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نہایت پرجوش اور خوشگوار ماحول میں تھے۔
وزیراعظم کا آج کا خطاب پاکستان کی خارجہ پالیسی اور علاقائی مسائل میں پاکستان کے مؤقف کو واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔