جیولن تھرو فائنل: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نامور اتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ارشد فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں مطلوبہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور مقابلے سے باہر ہو گئے۔

فائنل کے پہلے راؤنڈ کے بعد ارشد ندیم ساتویں پوزیشن پر تھے، تاہم دوسرے راؤنڈ میں وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ناکام رہے اور ٹاپ 8 میں جگہ نہ بنا سکے جس کے باعث وہ اگلے مرحلے میں کوالیفائی نہ کر سکے۔

latest urdu news

ارشد ندیم سے پاکستانی شائقین کو بہت سی امیدیں وابستہ تھیں، خاص طور پر گزشتہ چند سالوں میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد۔ تاہم اس بار وہ اپنے بہترین تھرو کے قریب بھی نہ پہنچ سکے، جس کی وجہ سے وہ میڈل کے مضبوط امیدواروں میں شامل نہ ہو سکے۔

ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ارشد ندیم کا یہ فائنل ان کے لیے ایک مایوس کن لمحہ ثابت ہوا، مگر ان کی اب تک کی کارکردگی اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی قابل ستائش ہے۔ شائقین کو اب بھی امید ہے کہ وہ آئندہ ایونٹس میں کم بیک کریں گے اور ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter