محسن نقوی کو وزیراعظم بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، اسحاق ڈار کی وضاحت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے میڈیا میں زیر گردش اس خبر کو غلط قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ محسن نقوی کو نیا وزیراعظم بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت مستحکم ہے اور ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

latest urdu news

نجی ٹی وی "سما نیوز” کے مطابق اسحاق ڈار نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ نہ تو حکومت ختم ہو رہی ہے، اور نہ ہی وزیر اعظم یا صدر کے عہدوں میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر ہیں اور وہی صدر رہیں گے۔

نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افواہیں پھیلانے والوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ ایسی خبریں سیاسی بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش ہیں جو ملک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

اسحاق ڈار کے بیان کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت میں کسی قسم کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، اور اعلیٰ قیادت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter