ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدی فرار، 2 پولیس اہلکار گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدی کے فرار ہونے کا مقدمہ گرفتار دو پولیس کانسٹیبلز کے خلاف درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی شاہراہ پر واقع ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدی محمد جاوید کے فرار کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج ہوا۔ کیس بجرم دفعات 223 اور 224/34 کے تحت کورٹ پولیس کے اے ایس آئی طلعت انور کی مدعیت میں پولیس کانسٹیبل محمد خالد اور نور احمد کے خلاف درج کیا گیا۔

latest urdu news

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ سٹی کورٹ سے 14 پرانے اور 24 نئے قیدی جمع کروانے جیل پہنچا تھا۔ پرانے قیدی جیل کے اندر جمع کراتے وقت نئے قیدی گیٹ کے باہر اہلکاروں کی نگرانی میں بٹھائے گئے،گنتی کے دوران ایک قیدی کم پایا گیا۔ ملازمین نے اطلاع دی کہ قیدی محمد جاوید ہتھکڑی نکال کر فرار ہوگیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ محمد جاوید کو کینٹ ریلوے پولیس نے چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ فرار کے بعد قیدی کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی مگر کامیابی نہ ملی۔ افسران کو اطلاع دینے کے بعد دونوں اہلکاروں کو غفلت برتنے پر گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter