26 نومبر احتجاج کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عارف علوی، سلمان اکرم راجہ سمیت 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کر دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر احتجاج کیس: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عارف علوی، سلمان اکرم راجہ سمیت 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کر دیے

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 50 رہنماؤں کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی درخواست پر یہ وارنٹ جاری کیے۔

latest urdu news

وارنٹِ گرفتاری جن رہنماؤں کے خلاف جاری کیے گئے ہیں، ان میں سابق صدر عارف علوی، عمر امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رؤف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، شعیب شاہین، اعظم سواتی، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت کے خلاف بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

9 مئی کیس: شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو 10 سال قید کی سزا

یہ وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج دو مختلف مقدمات کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں، جن میں احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال بگاڑنے، سڑکیں بلاک کرنے اور دیگر الزامات شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں وارنٹ جاری کرنے کی باقاعدہ درخواست دی گئی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter