اسپیکر قومی اسمبلی کا کفایت شعاری پر زور، 3 ارب روپے قومی خزانے میں واپس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر نے مالی سال 2024-25 کے دوران کفایت شعاری کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے بجٹ سے بچائے گئے 3 ارب روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرا دیے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے 12.7 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا، تاہم اسپیکر کی کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں یہ اخراجات 9.7 ارب روپے تک محدود رکھے گئے۔ یوں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام سے 3 ارب روپے کی خطیر رقم بچا لی گئی۔

latest urdu news

اسپیکر کی جانب سے اس مہم کے تحت متعدد اقدامات کیے گئے، جن میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی شامل تھی، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی درخواستوں کے باوجود۔

اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال میں کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی، جب کہ غیر ضروری آسامیوں کو ختم کر کے مزید بچت یقینی بنائی گئی۔ پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دوروں کی تعداد کو بھی محدود کیا گیا، اور اسپیکر نے صرف وہی دورے کیے جن کے اخراجات میزبان اداروں یا ممالک نے اٹھائے۔

بیرونِ ملک جانے والے وفود کی تعداد بھی پہلے کی نسبت کم رکھی گئی، اور تمام بچت شدہ رقم کو 15 مئی سے پہلے باقاعدہ طور پر قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کو شدید مالی چیلنجز کا سامنا ہے، اور عوامی نمائندوں سے بھی کفایت شعاری کی امید کی جا رہی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی اس پالیسی کو حکومتی اور عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter