اسرائیل میں انسانی بحران، 8 ہزار سے زائد شہری بے گھر، ہزاروں متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب: ایران کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کو داخلی سطح پر ایک نئے بحران کا سامنا ہے۔

latest urdu news

اسرائیلی اخبار "یدیوت آحرونوت” کی رپورٹ کے مطابق 8,000 سے زائد شہری اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں، جب کہ 30,000 سے زیادہ افراد نے حکومت سے نقصانات کے ازالے کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

یہ درخواستیں اسرائیل کے پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کو موصول ہوئیں، جن میں عمارتوں، گھروں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی میزائلوں نے جنوبی اور وسطی اسرائیل کے متعدد شہروں کو نشانہ بنایا، جن میں تل ابیب، بیرشیبہ، اور حیفہ جیسے اہم علاقے شامل ہیں۔ ان حملوں کے باعث نہ صرف بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا بلکہ شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

حکام کے مطابق، یہ صورتحال اسرائیل میں داخلی نقل مکانی (Internally Displaced Persons) کا ایک غیر معمولی بحران بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی حملے اسی شدت سے جاری رہے تو بے گھر افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کے اثرات طویل مدتی انسانی و معاشی بحران کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے اب تک متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لیے کسی جامع منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا، جس پر داخلی سطح پر تنقید بھی سامنے آ رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter