منڈی بہاؤالدین ، مرادوال میں عید کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک معصوم بچی لاپتا ہونے کے کچھ دیر بعد قریبی کھیتوں سے مردہ حالت میں ملی ہے۔
بچی عید کے دن مہمان بن کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ مرادوال آئی تھی اور لاپتا ہونے کے بعد اہل خانہ اور اہل علاقہ نے تلاش شروع کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی لاش کھیتوں سے ملی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم جاری ہے،پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عید کے موقع پر اس افسوسناک واقعے پر علاقے میں افسوس اور خوف کی فضا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بچوں کے خلاف جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس پر عوامی اور حکومتی سطح پر سخت اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔