ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل : سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی انفلوئنسرز کیلئے ایڈوائزری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (National CERT) نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم وی لاگرز، ٹک ٹاکرز، بلاگرز اور انفلوئنسرز کے لیے ایک جامع ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انہیں اپنی ڈیجیٹل اور ذاتی حفاظت یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں زور دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران موجودہ لوکیشن ظاہر نہ کی جائے، ہر فرد کو دوست نہ بنایا جائے اور مشکوک دعوتوں یا ملاقاتوں سے اجتناب کیا جائے،ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ حقیقی دنیا میں بھی ہوشیار رہیں کیونکہ ان کی آن لائن شناخت انہیں ممکنہ طور پر خطرات سے دوچار کر سکتی ہے۔

latest urdu news

مزید یہ کہ اگر کسی انفلوئنسر کی جعلی آڈیو یا ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے پھیلائی جائے تو فوری طور پر اس کی تردید کریں، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر (multi-factor authentication)، مضبوط پاس ورڈز اور پرائیویسی سیٹنگز کا استعمال کریںاور کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والے تبصروں اور پیغامات کی مسلسل نگرانی کی جائے، غیر اخلاقی یا دھمکی آمیز مواد فوری بلاک اور متعلقہ پلیٹ فارم کو رپورٹ کیا جائے۔

یاد رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں 22 سالہ ٹک ٹاکر عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مبینہ طور پر دوستی کی خواہش مسترد کیے جانے پر 17 سالہ ثناء یوسف کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کر دیا تھا، پولیس نے ملزم کو 20 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا اور عدالت نے اسے شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter