کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال کے لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں 14 جون سے شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں شرکت نہیں کریں گے، ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں رونالڈو نے واضح کیا کہ انہیں مختلف کلبوں کی جانب سے کھیلنے کی پیشکشیں موصول ہوئیں، تاہم انہوں نے سب کو مسترد کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں رونالڈو نے کہا کہ فی الوقت ان کی تمام تر توجہ اپنی قومی ٹیم پر مرکوز ہے، اور کلب ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ پر بات کرنا ان کے نزدیک غیر اہم ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی صحت کو قریبی، درمیانی اور طویل مدتی بنیادوں پر سنجیدگی سے دیکھنا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فیصلہ کیا کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لوں گا۔”

latest urdu news

رونالڈو کے اس فیصلے سے ممکنہ طور پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کو مایوسی ہوئی ہو گی، جو کہ کلب ورلڈ کپ میں رونالڈو جیسے سپر اسٹار کی موجودگی کے خواہاں تھے،رونالڈو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ زندگی میں کچھ چیزیں قابل غور ہوتی ہیں اور کچھ غیر ضروری، ہر ایونٹ میں شرکت ضروری نہیں ہوتی۔

اگرچہ یہ اعلان ان کے مداحوں کے لیے یقیناً مایوس کن ہے، خاص طور پر ان کے لیے جو انہیں ایک اور عالمی اسٹیج پر کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے، لیکن 40 سالہ فٹبالر کا یہ فیصلہ کہ وہ اپنی صحت اور مستقبل کو ترجیح دیں، ایک سمجھداری پر مبنی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 ایک نئے فارمیٹ کے تحت امریکا میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے 32 کلب شریک ہوں گے اور اسے فیفا ایک بڑے تجارتی اور فٹبالنگ ایونٹ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter