پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا ہے، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ ان کے پاس منصوبہ ہے نہ شرمندگی، صرف پروپیگنڈا باقی رہ گیا ہے۔

latest urdu news

لاہور میں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بے بنیاد، جھوٹ اور ڈرامے پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست اب سرکس بن چکی ہے جہاں وہی پرانا سکرپٹ، جھوٹ اور واویلا جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کارکردگی صفر ہو اور ہاتھ خالی ہوں، تب زور زور سے چیخنے چلانے کے سوا کچھ نہیں بچتا، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہاء پر پہنچ چکی ہے اور یہ ایسے چیخ رہے ہیں جیسے انہوں نے خود ہی اپنا سب کچھ برباد کر لیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ کوئی منصوبہ ہے، نہ احساسِ شرمندگی، صرف نان اسٹاپ پروپیگنڈا باقی ہے۔

یاد رہے کہ مریم اورنگزیب پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر اکثر تنقید کرتی آئی ہیں۔ موجودہ حالات میں جہاں پی ٹی آئی مختلف حکومتی اقدامات کو نشانہ بنا رہی ہے، وہیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جوابی بیانیہ سخت لہجے میں سامنے آ رہا ہے، خصوصاً سوشل میڈیا کے میدان میں۔ یہ سیاسی بیان بازی آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter