وزیراعلیٰ مریم نواز کا آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی سستی کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد فوری طور پر روٹی کی قیمتوں کو کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ اس کا فائدہ براہ راست عام شہری اور غریب طبقے تک پہنچ سکے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو سخت ہدایات دی ہیں کہ آٹے کے نئے نرخوں کے مطابق روٹی کی قیمت فوری طور پر کم کی جائے۔

latest urdu news

مریم نواز نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگر آٹے کی قیمت کم ہونے کے باوجود روٹی کے نرخ کم نہ کیے گئے تو اسے حکومت کی غفلت سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور روٹی کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح تک لائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے چکن، دالوں اور سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان اشیاء کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ چکن کی قیمتیں بڑھنے سے غریب خاندانوں کے بچوں کو گوشت کھانے کا موقع کم ملے گا، جو کہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ قیمتوں میں کمی کے مثبت نتائج صرف بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ مارکیٹ میں اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا حقیقی فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عوامی سطح پر روٹی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں مہنگائی کی موجودہ لہر نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ ایک بار پھر طے پا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، ان کی نسبت سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ داروں میں سے ایک خاندان کی لڑکی سے طے پائی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ خاندان لاہور میں مقیم ہے اور دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter