معروف ٹک ٹاکر’تھل کی شہزادی’، غیرت کے نام پر کزن کے ہاتھوں قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں غیرت کے نام پر قتل کی ایک افسوسناک واردات میں معروف ٹک ٹاکر اقراء، جو سوشل میڈیا پر تھل کی شہزادی کے نام سے جانی جاتی تھیں، کو ان کے ہی گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

latest urdu news

ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے کزن نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ملزم جو مقتولہ کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے سے روکتا تھا، نے طیش میں آ کر اقراء کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ نور پور تھل میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

یاد رہے کہ اقراء عرف تھل کی شہزادی سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں اور مقامی سطح پر ایک معروف ٹک ٹاکر کے طور پر جانی جاتی تھیں۔اب انسانی حقوق کی تنظیمیں ایک بار پھر حکام پر زور دے رہی ہیں کہ وہ خواتین کے تحفظ کو مضبوط بنائیں اور غیرت کے نام پر تشدد کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter