لاہور قلندرز کی جیت کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداحوں سے گڈ مارننگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ میں تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں فتح کے بعد اگلی ہی صبح ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

latest urdu news

شاہین آفریدی نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ لیپ ٹاپ کے ساتھ بیٹھے، ہاتھ سے "3” کا اشارہ کرتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔ تصویر میں ان کے سامنے پی ایس ایل کی تینوں ٹرافیاں اور کیپ نمایاں طور پر رکھی گئی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں شاہین نے سادگی سے اپنے فالوورز کو "گڈ مارننگ” کی مبارکباد دی۔

شاہین کی قیادت میں لاہور قلندرز کی مسلسل کامیابیاں

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ چار سیزنز میں تین بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے، اور یہ تمام فتوحات شاہین آفریدی کی قیادت میں حاصل ہوئیں۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ثمین رانا نے بھی شاہین کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا: "شاہین کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے 4 سالوں میں 3 ٹرافیاں جیتی ہیں، یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین نے جتوائی ہیں۔ اس سیزن میں بھی انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے خود ریسٹ مانگا تھا۔”

سوشل میڈیا پر مداحوں کا مثبت ردِعمل

شاہین کی سوشل میڈیا پوسٹ کو شائقینِ کرکٹ نے خوب سراہا۔ پوسٹ کے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائکس اور شیئرز ہو چکے تھے، جبکہ مداحوں نے کمنٹس میں انہیں "لیجنڈ کپتان”، "چیمپئن شاہین” اور "کلاس ایکٹ” جیسے القابات سے نوازا۔

لاہور قلندرز کی یہ تاریخی فتح اور شاہین کی سادگی اور عاجزی کے ساتھ اظہارِ خوشی، مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter