اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی۔

تمام اسکولوں پر فیصلے کا اطلاق

latest urdu news

رانا سکندر حیات نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا، انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے پیش نظر طلباء اور اساتذہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعلیمی اوقات کار میں کمی

گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی محدود کر دیے گئے ہیں،وزیر تعلیم نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ اسکول اب صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔

28 مئی تک محدود کلاسز جاری رہیں گی

تعطیلات کے آغاز سے قبل 28 مئی تک تمام اسکول ان نئے اوقات کار کے تحت محدود دورانیے میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اسکولوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

والدین سے تعاون کی اپیل

محکمہ تعلیم نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر بچوں کو ہلکے کپڑوں، پانی کی بوتل اور ٹوپی کے ساتھ اسکول بھیجیں، تاکہ گرمی سے بچاؤ ممکن ہو۔

گرمی کی شدت کے پیش نظر نہ صرف پنجاب میں اسکول بند کیے جا رہے ہیں بلکہ دیگر شہروں میں بھی عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جیسے کہ حالیہ کراچی میں عوامی تعطیل کا حکومتی اعلان۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter