ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی اختتام کا عمل آئندہ ماہ مکمل ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ریکوڈک منصوبے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کا مالیاتی اختتام آئندہ ماہ متوقع ہے جبکہ عالمی شراکت داروں سے قرض کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یو ایس ایگزم بینک، یو کے ایگزم بینک، عالمی بینک، وفاق، بلوچستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی مالیاتی اختتام میں شامل ہیں۔

latest urdu news

مالیاتی اختتام کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا، عالمی مالیاتی شراکت داروں سے تقریباً 3 ارب ڈالر کے منصوبے کا ارادہ ہے۔

ریکوڈک منصوبے کے لیے 3.4 ارب ڈالر وفاق کی ذمہ داری ہوں گے، پیٹرولیم ڈویژن وفاق کے 3.4 ارب ڈالر میں سے 1.7 ارب ڈالر بلوچستان کا حصہ ہوگا۔

مالیاتی اختتام مکمل ہونے کے بعد تقریباً 3 سال تک پیداوار شروع ہو سکے گی اور پیداوار کے پہلے سال وفاق اور بلوچستان کو 3 ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی اختتام کا عمل پاکستان کے لیے اہم فوائد کا حامل ہوگا، اس سے عالمی سطح پر سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، جو نہ صرف ملکی معیشت کو مضبوط کرے گا بلکہ بلوچستان اور وفاق کے مالی فوائد میں بھی بہتری لائے گا۔

اس منصوبے کے ذریعے پاکستان کی معدنی وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کا موقع ملے گا، جس سے قدرتی وسائل کی قدر میں اضافہ ہوگا اور ملکی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل ہونے والے قرض اور شراکت داری پاکستان کے عالمی تعلقات کو مستحکم کرے گی، جس کا براہ راست اثر پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی پر پڑے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter