شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہرگز ضائع نہیں ہوں گی ، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہرگز ضائع نہیں ہوں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور اور کرک میں خوارج دہشتگردوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار اور تین پولیس جوانوں کو عقیدت پیش کی۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، وہ ہمارے لیے باعث افتخار ہیں اور ان کا بہادری سے دیا گیا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیر داخلہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ ایف سی اور پولیس کے جانبازوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter