کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
پوپ فرانسس کی صحت کے حوالے سے ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس کی طبیعت گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوگئی ہے۔
ویٹی کن نے کہا کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، پلیٹ لیٹس کم ہونے پر انہیں خون بھی لگایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی، اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔
دوسری جانب حماس کی جانب سے غزہ کے رفح میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر فوٹیج میں دکھایا گیا کہ حماس نے غزہ کے علاقے رفح میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں تل شوہم اور ایورا مینگیسٹو کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ 6 یرغمالیوں کی رہائی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور اس نے اسرائیل پر معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام لگایا۔
