اسرائیل کا حماس پر مغوی خاتون کی جگہ کسی اور کی لاش سپرد کرنے کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

تل ابیب،اسرائیل کی جانب سے حماس پر اسرائیلی مغوی خاتون کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کا الزام لگا دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز واپس کی گئی 4 لاشوں میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی جانب سے واپس کی گئی لاشوں کا میڈیکل کرانے کے بعد معلوم ہوا کہ ان میں شہری شری بیباس کی لاش شامل نہیں تاہم ان کے 2 بچوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

یاد رہےکہ حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں جس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کر دیں۔

حماس کی قید میں موجود 4 اسرائیلی یرغمالی اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں مارے گئے تھے۔

حماس کی جانب سے چاروں فلسطینیوں کی لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کی گئیں۔

اس دوران حماس کی جانب سے بینر بھی آویزاں کیے گئے تھے، جن پر درج تھا جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی لڑاکا طیاروں سے میزائل برسائے، صیہونی لڑاکا طیاروں سے برسائے گئے میزائلوں سے یرغمالی مارے گئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter