جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے، طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل گفتگو کے دوران طلال چودھری نے کہا کہ بانی کے خطوط کی سیریزنفرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

latest urdu news

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے، چور کوتوال کو خط لکھے گا، تو کوتوال قانون کے مطابق عمل کرے گا، پی ٹی آئی بیک ڈور بات چیت سے متعلق صرف بیانیہ بناتی ہے، پی ٹی آئی اپنے ورکرز کو امید دینے کے لیے ایسی باتیں کرتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے، پی ٹی آئی 700 ارب کی چوری نہ کرتی تو 70 یونیورسٹیاں بنتیں۔

طلال چودھری نے کہا کہ کورٹ پیکنگ نہیں ہورہی ہے، آئین کا حلف اٹھا کرآئین کی عمل داری روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان بھی کہہ چکے ہیں کہ 26 ویں ترمیم میں انہوں نے پی ٹی آئی کی جنگ لڑی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سے نکالے جانیوالے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter