پنجاب حکومت کی کامیابیوں سے بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام ہیں، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کامیابیوں سے بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 1 لاکھ سٹارٹ اپس کو رواں سال شروع کیا جائے گا، ای وہیکلز سے متعلق پالیسی بنائی جا رہی ہے، ای وہیکلز بہت جلد آپ کو لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی اصل یوتھ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ ہے، یوتھ کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بہت پیار مل رہا ہے، دوسرے صوبوں کے عوام سوچتے ہیں کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپس کی تعداد 40 ہزار سے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئر کے بچوں کو بھی ہونہار سکالر شپ پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 3 کروڑ روپے کا قرض دیا جائے گا، پنجاب حکومت کسانوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، 9 ہزار ٹریکٹرز کسانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ڈائلیسز پروگرام کے دوبارہ اجرا کی منظوری دی گئی ہے، گزشتہ حکومت نے ڈائلیسز پروگرام بند کر دیا تھا، جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کو ڈبل کر دیا گیا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter