آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کے احکامات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دے دیا گیا۔

جسٹس لاہور ہائیکورٹ شاہد کریم کی جانب سے اسموگ کے تدارک کے لئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔

latest urdu news

عدالت کی جانب سے اسموگ کے تدارک کیلئے بڑا حکم دیتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی اور ریمارکس دیئے کہ آلودگی کا موجب بنانے والی فیکٹریوں کو گرایا جائے۔

تحریری حکمنامے میں عدالت کی جانب سے محکمہ سکولز سے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں دینے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

عدالتی حکم میں یہ کہا گیا کہ سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کو مانیٹرنگ کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، عدالت کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لی گئی۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری 2 دن دبئی میں قیام کریں گے۔

صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی اپنے چیک اپ کیلئے لندن روانگی سےپہلے دبئی پہنچے تھے جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter