کینیڈا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد تجارتی پابندیوں کے بعد اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کینیڈا کے وزیر دفاع بِل بلیئر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے اور اس صورتحال نے ہمیں یہ احساس دلایا ہے کہ ہمیں اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مزید مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے امریکی تجارتی پابندیوں کے بعد اپنی دفاعی طاقت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو موت کی نیند سلادیا۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 قبائلیوں کو ہلاک کر دیا، یہ آپریشن سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا، جس میں مارے جانے والوں کو علیحدگی پسند نکسالی قرار دیا گیا۔
