میکسیکو ، مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، جسکےنتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، جسکےنتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور6 زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ وسطی ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا، جہاں بس مکئی لیجانے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر کھائی میںگر گئی ۔
زکاٹیکاس کے گورنر ڈیوڈ مونریال نےیہ بتایا کہ حادثے میں 24 افرادجان سے گئے، لیکن بعد ازاں ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 بتائی گئی ۔
بس امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر واقع شہر سیوداد جواریز کی جانب جا رہی تھی، حکام کے مطابق متاثرین میں سے کوئی بھی تارکین وطن نہیں تھا۔
دوسری جانب ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اب ان کی دولت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
درحقیقت ایلون مسک نے ایک دن میں اتنا کما لیا جتنا بیشتر ممالک کا سالانہ بجٹ بھی نہیں ہوتا۔
