جمعہ, 25 اپریل , 2025

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں نے بہت نقصان پہنچایا۔

latest urdu news

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کیساتھ دکھی ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور امریکہ کا مفاد مشترکہ ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے یہ کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے، میتھیو ملر نے اقوام عالم کو ایران کیساتھ کاروبار نہ کرنے کا مشورہ بھی دیدیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter