ایران و امریکہ میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

مسقط،سلطنت عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی، جبکہ امریکی وفد کی سربراہی مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے، جسے مثبت اور تعمیری قرار دیا گیا ہے، دونوں فریقین نے آئندہ ہفتے دوبارہ بات چیت پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی، اور دور کے اختتام سے پہلے ایرانی اور امریکی نمائندوں کے درمیان مختصر براہ راست گفتگو بھی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہے اور مساوی حیثیت پر مبنی، منصفانہ اور باعزت معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے، اگر امریکا نے بھی خلوص نیت سے شرکت کی تو ابتدائی مفاہمت ممکن ہے، جو آگے بڑھنے کا راستہ کھول سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات صرف جوہری معاملے سے متعلق ہیں اور ان کا مقصد ایرانی عوام کے مفاد پر مبنی معاہدہ حاصل کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter