وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے خصوصی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر جوبائیڈن سےوزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤںکی جانب سے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاگیا ۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیویارک میں امریکی صدر کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کیساتھ میری مختصر ملاقات انتہائی خوشگوار رہی ہے ۔

latest urdu news

وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور آب و ہواکے حوالے سےاقدامات سمیت کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام پر متعدد ایرانیوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی گرینڈ جیوری کی جانب سے گزشتہ روز خفیہ طور پر فردِ جرم کی منظوری دی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے اگست میں یہ کہا تھا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے، ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ہیکنگ کا الزام ایرانی حکومت پر لگایا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter