امریکا کی غلطی ہمیں سخت ردعمل پر مجبور کر سکتی ہے ، ایران

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ایران نے امریکی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی غلطی کی گئی تو ہمیں سخت ردعمل دینا پڑے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی طرف نہیں جا رہا، تاہم اگر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیار حاصل کرنا مجبوری بن جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی دھمکیوں کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کی کھلی دھمکیاں بین الاقوامی استحکام کی توہین ہیں، بیان میں مزید کہا گیا کہ تشدد مزید تشدد کو جنم دیتا ہے، جبکہ امن کو فروغ دینا ہی بہترین راستہ ہے، اب انتخاب امریکا کے ہاتھ میں ہے۔

اسکے علاوہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شیشے کے گھر میں رہتے ہیں، انہیں دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنے چاہئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter