نیویارک، اقوام متحدہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی کو سیاسی عمل قرار دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے اپنے ردعمل میں یہ کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر پابندی سیاسی ہے، ویانا کنونشن کے تحت ایک ملک دوسرے کے سفارتکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے سکتا ہے مگر انٹرنیشنل تنظیم اقوام متحدہ کے عملے پر پابندیاں عائد نہیں کی جاسکتی ہیں۔
یادرہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کوناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی اسرائیل میں داخلے پر پابندی ہے، انتونیو ایران کے اسرائیل پر حملوں کی مناسب مذمت نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ انتونیو گوتریس کئی بار غزہ اور فلسطینی بچوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں اور اس پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔