جمعہ, 25 اپریل , 2025

آنیوالے دنوں میں شمالی محاذ پر اہم پیش رفت ہوگی، اسرائیلی فوج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں شمالی محاذ پر اہم پیش رفت ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شمالی اسرائیل میں سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنا دورہ امریکہ ملتوی کر دیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا نے اسرائیلی چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی کے متعلق یہ کہا ہے کہ شمالی محاذ پر ان دنوں اہم پیش رفت ہوگی۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شمالی اسرائیل میں سیکورٹی کی صورتحال کی روشنی میں اپنا دورہ امریکہ 1 دن کے لیے ملتوی کر دیا، اسرائیلی وزیراعظم اب 24 کے بجائے 25 ستمبر کو روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب سربراہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں کے ذریعے اسرائیل کی جانب سے 1 منٹ میں ہزاروں افراد کو قتل کرنے کی کوشش کرکے تمام سرخ لکیریں پار کرلی گئیں ہیں۔

حسن نصر اللہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اعلان جنگ کر دیا گیا ہے، اب حزب اللہ انتقام لے گی اور غزہ کی حمایت بھی جاری رہے گی۔

لبنان میں مواصلاتی حملوں کے بعد اپنے پہلے خطاب میں سربراہ حماس حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے انسانیت اور سکیورٹی کی بہت بڑی ناکامی تھے تاہم اس سے اسرائیل حزب اللہ کو پریشرائزڈ نہیں کرسکتا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter