امریکی سفارتی نمائندے کی اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اس اندوہناک واقعے میں معصوم بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے جن میں بس ڈرائیور اور ہیلپر بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اپنے تعزیتی بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم اس بربریت اور سفاکی پر مبنی حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اسکول جاتے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ تصور ظلم ہے، ہم ان خاندانوں کے غم میں شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیارے اس دہشتگردی کی بھینٹ چڑھتے دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے لیے جاتے ہوئے خوف کا شکار نہ ہو، یہی ایک محفوظ معاشرے کی بنیاد ہے،نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں ان تمام افراد اور اداروں کے ساتھ کھڑا ہے جو تشدد، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حملہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم ایک دہشتگرد گروہ کی کارروائی تھی جس کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی فضا کو خراب کرنا ہے، حکومت اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور ذمہ دار عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter