ہفتہ, 3 مئی , 2025

امریکہ کا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کردار جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

latest urdu news

انہوں نے دونوں رہنماؤں پر زور دیا کہ حالیہ تناؤ میں کمی کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔

پاکستان اور امریکا نے دہشت گرد عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر اتفاق رائے کیا۔

مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب پر زور دیا کہ وہ بھی کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حملے کی تفتیش میں بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے امریکی تعاون کے عزم کو دہرایا اور پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter